ڈالر کی پرواز جاری ،تولہ سونا2800روپے مہنگا

ڈالر کی پرواز جاری ،تولہ سونا2800روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے ۔ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کے اضافے سے 280.05روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کے اضافے سے 280.08روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2942 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2800 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونا 2400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے کا ہوگیا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3440 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں