میگھن مارکل نے نئے پوڈکاسٹ شو کا اعلان کر دیا

میگھن مارکل نے نئے پوڈکاسٹ شو کا اعلان کر دیا

لندن(شوبزڈیسک )برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلیکس سیریز ود لو میگھن اور لائف سٹائل برانڈ ایزایور کے بعد نئے پوڈکاسٹ شو کنفیشنز آف آ فیمیل فاؤنڈر Confessions of a Female Founder کا اعلان کرتے ہوئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تصدیق کی ہے کہ وہ ایک بار پھر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، ان کی نئی پوڈکاسٹ 8 اپریل سے ریلیز ہو گی۔میگھن نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ سب کے ساتھ ایک اور زبردست پراجیکٹ شیئر کرنے کی بے حد خوشی ہے ، میں آپ کو اپنی نئے پوڈکاسٹ Confessions of a Female Founder کے بارے میں بتا رہی ہوں، جو جلد آ رہی ہے ۔ میں نے ان خواتین کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ہے ، جنہوں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور چھوٹے خیالات کو بڑے کاروبار میں تبدیل کیا، وہ اپنے تجربات، کامیابیوں، ناکامیوں اور مفید ٹپس کو شیئر کر رہی ہیں اور میں بھی اپنے برانڈ As Ever کو آگے بڑھانے کے لیے ان سے سیکھ رہی ہوں۔میگھن نے اپنے نئے شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے آنکھیں کھول دینے والا، متاثر کن اور مزے دار رہا ہے کیونکہ اگر اس سفر میں مزہ نہ آئے تو پھر اس کا فائدہ کیا؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں