مختلف علاقوں سے 4 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف علاقوں سے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔
ترجمان کے مطابق چوکی سوئے آصل پولیس نے منشیات فروش شوکت کو پانڈو کی روہی نالہ اور شادمان پولیس نے منشیات فروش اسلم کو فاضلیہ کالونی سے گرفتار کر کے ملزموں سے مجموعی طور پر 1 کلو 50 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ادھر چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے یوسف اور عرفان کوگرفتار کر کے ان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 260 گرام آئس برآمد کر لی۔