کمالیہ :ڈاکوؤں نے فارمیسی سے 80ہزار روپے نقدی لوٹ لی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے فارمیسی سے 80ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
کمالیہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک چیچہ وطنی روڈ پر واقع فار میسی گزشتہ روز 2نامعلوم مسلح ڈاکو گھس گئے ، ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر فارمیسی مالک سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اورموٹرسائیکل پر فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔