ایس ایم تنویر کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کراچی(بزنس رپورٹر )یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔۔
جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔اپنے بیان میں ایس ایم تنویر نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ایس ایم تنویر نے حکومت بلوچستان کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے کے عزم کی تعریف کی اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے عناصر نہ صرف بلوچستان کی روایات اور اقدار کے مخالف ہیں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔