روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مجموعی ترسیلات 9ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مجموعی ترسیلات  9ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی ترسیلات 9ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جس سے ملکی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق موصول شدہ فنڈز میں سے 1ارب 72 کروڑ ڈالر واپس بھجوائے جاچکے ہیں، جبکہ 6 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ، اس کے نتیجے میں قابل واپسی خالص واجبات 1 ارب 86 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب ستمبر 2020 سے فروری 2025 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مجموعی خالص سرمایہ کاری 1 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جس میں مختلف مالیاتی مصنوعات میں سرمایہ کاری شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں