ٹیکس آمدن کم،بنیادی سرپلس ہدف مشکل ہوتا جارہا،اسحاق بریار
لاہور(آئی این پی)ہر طرح کی مہم جوئی کے باوجود ٹیکس آمدن کم ہو رہی ہے اور پورے سال کیلئے بنیادی سرپلس ہدف حاصل کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔۔۔
ٹیکس مشینری کو رواں مالی سال کے باقی چار ماہ میں 12 ہزار 970 ارب روپے کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے مزید 5 ہزار 624 ارب روپے جمع کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے حالات سازگار نظر نہیں آرہے ۔اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال 600 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہرین اقتصادیات جنرل سیکریٹری انٹر نیشنل لائرز ایسوسی ایشن اسحاق بریارنے ٹیکس مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہورہی ہیں،حکومتی اداروں اور معیشت میں حصہ ڈالنے والے شعبوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ایف بی آر کو بلا جواز نوٹسز کے اجراء سے فی الفور روکا جائے ۔