اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کامثبت آغاز،84ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کامثبت آغاز،84ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کاآغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا ۔ 100انڈیکس سال 2025 میں دوسری بار 1 لاکھ 16 ہزار کی بلند سطح پرجاپہنچا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ ہفتے کی زبردست تیزی کا تسلسل کاروباری ہفتے کے پہلے روز جاری رہا جس کی بنیادی وجوہات آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ترسیلات کا آنا، چین کی جانب سے قرضوں کو روول اوور کرنا، ریکو ڈک میں عالمی سرمایہ کاری کی متوقع آمد اور پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کا بڑھنا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا گیا ، تیزی کے سبب 40فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 84ارب 98کروڑ 1لاکھ 66ہزار 244 روپے کا اضافہ ہوگیا، دوران ٹریڈنگ انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 16 ہزار 600رہی اور کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 800پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس، بینکس اور سیمنٹ میں یکدم خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے ٹریڈنگ کے تمام دورانیے کے دوران تیزی رہی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 663پوائنٹس کے اضافے سے 116199پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 248 پوائنٹس کے اضافے سے 35906پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 523پوائنٹس کے اضافے سے 72209 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2381 پوائنٹس کے اضافے سے 178702پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 41فیصد زائد رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں