فلائی جناح نے لاہور سے مسقط کیلئے نئی پروازوں کا آغاز کر دیا

فلائی جناح نے لاہور سے مسقط کیلئے نئی پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی(بزنس ڈیسک)فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید وسعت دیتے ہوئے لاہور کو مسقط سے عمان سے جوڑنے والی اپنی نئی سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یکم اپریل 2025 سے فلائی جناح علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مسقط انٹرنیشنل ائرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 بار نان اسٹاپ پروازیں چلائے گی جو مسافروں کو پاکستان اور عمان کے درمیان سستی اور آسان سفری سہولت فراہم کرے گی۔فلائی جناح کے لاہور نیٹ ورک میں مسقط کا اضافہ ائر لائن کے بین الاقوامی رابطے کو مضبوط کرتا ہے جس میں پہلے سے ہی سعودی عرب میں ریاض، جدہ، اور دمام جیسے مشہور مقامات کے ساتھ ساتھ شارجہ اور بحرین شامل ہیں۔فلائی جناح کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں لاہور اور مسقط کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی نقش کو بڑھانے پر خوشی ہے ، جو کہ تفریحی اور کاروباری دونوں مسافروں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے ،یہ نیا راستہ پاکستان کو پورے خطے کے اہم مقامات سے جوڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے اور ہمارے مسافروں کو سستی اور آسان سفری آپشنز پیش کرتا ہے ۔اس نئے روٹ کے متعارف ہونے سے فلائی جناح اپنے صارفین کو پاکستان کے دو بڑے شہروں سے مسقط تک براہ راست رسائی فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں