اسٹیٹ بینک 25 مارچ کو گرین ٹیکسونومی ڈرافٹ جاری کریگا

اسٹیٹ بینک 25 مارچ کو گرین ٹیکسونومی ڈرافٹ جاری کریگا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ خان نے گرین ٹیسکونومی پر بریفنگ دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اراکین نے اسٹیٹ بینک کی گرین ٹیکسونومی کی پالیسی کو سراہا ۔ اجلاس میں گرین ٹیکسانومی ڈرافٹ کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے 25 مارچ کو جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گرین ٹیکسونومی کا ڈرافٹ اسٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 2023 تک ملک میں کاربن اخراج اور دیگر ماحولیاتی مسائل کو کم کرنا ہے ،اس سے متعلق حکومت نے مختلف شعبوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔ بریفنگ دیتے ہوئے اراکین کو گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ عنقریب اسٹیٹ بینک کی عمارت کو سولر پر منتقل کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں