چین پاکستان میں خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

چین پاکستان میں خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے ماہ کے دوران مجموعی طور پر خالص ایف ڈی آئی 94.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ گوادر پرو کے مطابق دیگر اہم ایف ڈی آئی شراکت داروں میں برطانیہ نے 19.2 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ نے 17.4 ملین ڈالر، امریکہ نے 14.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 13.6 ملین ڈالر، فرانس نے 10.9 ملین ڈالر اور بقیہ سرمایہ کاری مختلف ممالک سے ایف ڈی آئی آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں