9ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 36 فیصد بڑھ گیا

9ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 36 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25 کے پہلے 8 ماہ کے دوران 36.09 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 41 کروڑ ڈالر تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں نے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ کیا تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکا لگا ہے جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز ہیں۔علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے دوران چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ درآمدات ہیں۔جولائی تا فروری افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عرصے کے دوران دیگر ممالک خصوصاً چین کو برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں