اسٹاک ایکسچینج:1139پوائنٹس کی تیزی ،146ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:1139پوائنٹس کی تیزی ،146ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر )آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی الگ الگ رقوم ، ریکوڈک میں عالمی سرمایہ کاری کے قوی امکانات اور مثبت معاشی اشاریوں سے اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کارجحان رہا ۔

تیزی کے سبب47.03فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 46 ارب 23 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار 307 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔گزشتہ روز اسٹاک ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون سے ہوا اور اس تسلسل کو آخر تک ریکارڈ کیا گیا ،دوران ٹریڈنگ انڈیکس ایک موقع پر 1500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 18 ہزار 220 کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب دوران ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کی جانب سے بلو چپ کمپنیوں کے حصص میں نمایاں خرید و فروخت کا سلسلہ دیکھا جن میں بینکنگ ، آئل اینڈ گیس ، انرجی، فرٹیلائزر ، آٹو اور سیمنٹ سیکٹر پیش پیش رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے سے 117772 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 474 پوائنٹس کے اضافے سے 36296پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 761 پوائنٹس کے اضافے سے 73288 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2315پوائنٹس کے اضافے سے 183158 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری حجم 33.05فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 35کروڑ 67لاکھ 29ہزار 109 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 436 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں