زیادہ پیداوار والے بیجوں کیلئے ریسرچ پرتوجہ مرکوز کی ہے ،علی ارشد

لاہور(آئی این پی)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں کی تیاری کیلئے ریسرچ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔۔۔
اسٹڈی کے طور پر پاکستان کے موسمی حالات سے مطابقت رکھنے والے ممالک کی زرعی اجناس کی پیداوار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو کارپوریٹ طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کیلئے انوویشن کی طرف پیشر فت جاری ہے ۔