سونے کی قیمت میں 8600 روپے کاہوشربااضافہ،ڈالرسستا

سونے کی قیمت میں 8600 روپے کاہوشربااضافہ،ڈالرسستا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا۔ادھرسونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

جس کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر11پیسے کی کمی سے 280.47 روپے کا ہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.09 روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کے بھاری اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 460 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں