اوورسیز انوسٹرزکاجامع اقتصادی عملدرآمد منصوبے پر زور

اوورسیز انوسٹرزکاجامع اقتصادی عملدرآمد منصوبے پر زور

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یوسف حسین نے Navigating the Unknownکے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطح اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور اسٹیک ہولڈرز پرزوردیا ہے۔۔۔

 کہ وہ منصوبہ بندی، ٹیکنوکریٹ قیادت اور اشتراک پر مبنی ایک مربوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ معاشی حکمتِ عملی کا عزم کریں ، یوسف حسین نے جامع قومی اقتصادی عمل درآمد کے منصوبے پر زوردیا جس میں تجارت، انڈسٹری، مالیاتی، توانائی اور انسانی ترقی کی پالیسیوں کو یکجا اور ہرشعبہ کے ماہرین کی قیادت میں ایک مربوط قومی فریم ورک کے تحت کام کیا جائے ۔انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کی کثیر تعداد اور جغرافیائی اقتصادی محلِ وقوع کو ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے طورپر اجاگرکرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ افرادی قوت کی اسکلز میں ترقی، برآمدات میں تنوع اور علاقائی تجارتی انضمام کے ذریعے ان اثاثوں سے فائدہ اٹھایاجائے ۔ انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ اور تکمیل میں نجی شعبے کو ابتدائی طورپر شراکت دار کے طورپر شامل کیا جائے ، کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ملک کیلئے ایک قابلِ عمل سرمایہ کاری بیانیہ تشکیل دیا جائے ۔او آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن دہائی ہے ، ہمیں بحرانوں پر قابو اور مستقبل کی منصوبہ بندی شروع کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں