ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلیجزکے اشتراک سے کیپچر دی فیوچر مہم کا آغاز

ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلیجزکے اشتراک سے کیپچر دی فیوچر مہم کا آغاز

لاہور(بزنس ڈیسک)ویوو نے باضابطہ طور پر اپنی 3 سالہ فلیگ شپ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی مہم کیپچر دی فیوچر کو ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کے تعاون سے شروع کر دیا ہے ۔

 اس پروگرام کا مقصد موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی کے ذریعیفروغ دیا جا سکے ۔ پروگرام کے نفاذ کے لیے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کو ویوو کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پہلے سال میں یہ منصوبہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا۔ویوو جمالیاتی تعلیم کی انقلابی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور اپنی بہترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے Capture the Future کے ذریعے بچوں کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ روزمرہ مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کریں، اپنے ماحول سے جڑیں، اور ارد گرد کی خوبصورتی کو فوٹوگرافی اور ویڈیو کے آرٹ کے ذریعے بیان کریں۔ امید ہیکہ یہ پروگرام بچوں کی تخلیقی سوچ اور دنیا سے بامعنی روابط قائم کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں