اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،53ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،53ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 414 پوائنٹس کے اضافے سے 117,315.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہواجہاں ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی 100انڈیکس 117,858 کی یومیہ بلند ترین سطح تک جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے دن کی کم ترین سطح 116,797 کو بھی چھوا۔ دوسری جانب تیزی کی وجہ سے کے ایس ای 30 انڈیکس 183 پوائنٹس اضافے سے 36,116.37 پر بند ہوا جب کہ آل شیئرز انڈیکس 320 پوائنٹس بڑھ کر 73347 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا ۔تیزی کے اس رجحان کی سب سے بڑی وجہ توانائی، سیمنٹ ، فارما اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج میں 42کروڑ 50 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 34 ارب روپے سے زائد رہا۔ دوسری جانب تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 292 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 345 ارب روپے کی سطح پر رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں