پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کا آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ

پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کا آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان آکسیجن لمیٹڈ (پی او ایل) نے عالمی سطح پر ممتاز اسپیشیلٹی کیمیکلز کمپنی،آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ 15 سالہ ہائیڈروجن سپلائی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان آکسیجن لمیٹڈکے اسٹریٹجک ترقی اور صنعتی جدت کے عزم کی راہ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس معاہدے کی شرائط کے تحت، پاکستان آکسیجن ،آرکروما کے جامشورو، سندھ میں واقع پلانٹ کو ہائیڈروجن گیس فراہم کرے گی، تاکہ ان کی اہم صنعتی سرگرمیوں اور ترقی کے اہداف کیلئے قابلِ اعتماد اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔سپلائی کے اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ، پاکستان آکسیجن لمیٹڈ پورٹ قاسم میں تقریباً 1.3بلین روپے کی سرمایہ کاری سے ہائیڈروجن کی پیداوارکیلئے ایک جدید ترین پلانٹ تعمیر کرے گی۔’’آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او نے کہاکہ 15 سالہ معاہدے پر دستخط کا یہ جشن آج ہمارے اس مشترکہ سفرکا ایک اہم موڑ ہے۔ یہ شراکت جدت و استحکام کے باہمی عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں