سونیری بینک کا خالص منافع 1147 ملین روپے ریکارڈ

سونیری بینک کا خالص منافع 1147 ملین روپے ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 210ویں اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی۔

بینک نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے قبل از ٹیکس منافع 3337 ملین اور بعداز ٹیکس منافع 1147 ملین روپے حاصل کیا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 3,554 ملین روپے اور 1,760 ملین روپے تھا۔ بینک کی فی حصص آمدنی 1.0406 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 1.5965 روپے تھی۔ خالص سودی آمدنی گزشتہ تقابلی مدت کے 5,849 ملین روپے سے بڑھ کر 7,289 ملین روپے ہو گئی ،جو کاروباری حجم میں بہتری کے باعث 24.62فیصد کا قابلِ ذکر اضافہ ہے ۔اس مدت کے دوران غیر سودی آمدنی 1,564 ملین روپے رہی۔بینک کے ڈپازٹس میں 31 دسمبر 2024 کے مقابلے میں 5.17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں