فریزلینڈ کیمپینا اینگروں نے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

فریزلینڈ کیمپینا اینگروں نے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی(بزنس ڈیسک) فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل)نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔یکم جولائی 2024 سے یو ایچ ٹی دودھ پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کمپنی نے مشکل کاروباری ماحول میں کام جاری رکھا۔

کھلے دودھ کے مقابلے میں مساوی مواقع نہ ہونے کے باعث محفوظ پیک شدہ دودھ کی فروخت میں کمی ہوئی اور صارفین دوبارہ غیر محفوظ کھلے دودھ کی طرف مائل ہو گئے ۔ نتیجتاً، خالص فروخت میں 5.3 فیصد کمی آئی جو کہ 26.0 ارب روپے رہی۔ٹیکس کے بعد منافع میں 420 ملین روپے کا اضافہ مالیاتی اخراجات میں کمی کی بدولت ممکن ہوا جسے بہتر ورکنگ کیپیٹل اور کم شرح سود نے سہارا دیا۔کمپنی نے حجم میں کمی کے باوجود لاگت میں کمی، آپریشنل کارکردگی اور غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول پر توجہ مرکوز رکھی، جس سے ایک خود انحصار کاروباری ماڈل یقینی بنایا گیا تاکہ کھلے دودھ سے محفوظ دودھ میں منتقلی کے مشن کو جاری رکھا جا سکے ۔ڈیری پر مبنی مصنوعات سے آمدنی 23.7 بلین روپے رہی جو 9.1فیصد کم ہے ۔ فروزن ڈیزرٹس سے آمدنی 2.28 بلین روپے رہی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 67.7فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں