پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی،نکاٹی

پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی،نکاٹی

اسلام آباد(اے پی پی)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔۔۔

بھارت کی جانب سے دریاں پر بلا اجازت ڈیمز کی تعمیر، پانی چھوڑنے یا روکنے جیسے اقدامات سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کی دھمکیوں سے پاکستان دبنے والا نہیں ہے ، پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارت کے ہر وار کا سخت جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اتوار کو صدر نکاٹی نے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ بھارت کی آبی دہشت گردی دنیا کے سامنے آچکی ہے اور دشمن ملک پاکستان کی زرعی اور معاشی بنیادوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا۔ فیصل معیز خان نے کہا کہ بھارت پہلگام میں دہشت گردی کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے تاہم اب بھارتی عوام بھی جان چکے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں