پاکستان بزنس فورم کا بھارت سے تجارتی بائیکاٹ کا اعلان
لاہور(اے پی پی)پاکستان بزنس فورم(پی بی ایف)کے صدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ بھارت کو اب حقیقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ، ہم نے اپنی طرف سے بہت صبر کیا ، بھارت کا یہ معمول بن چکا ہے کہ۔۔۔
اچانک پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے لگتا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فورم اب بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے خیالات کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ۔ سینئر نائب صدر پی بی ایف آمنہ منور اعوان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں،پہلگام واقعہ بھارتی مظالم کو چھپانے کی ناکام کوشش مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیں۔چیف آرگنائزر پی بی ایف چوہدری احمد جواد نے مطالبہ کیا کہ جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔