اسٹاک ایکسچینج میں یکم مئی کو کاروبارمعطل رہے گا
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا ہے کہ یومِ مزدور کی مناسبت سے جمعرات یکم مئی 2025 کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل رہے گا۔۔
اس سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ترجمان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی کو ملک بھر میں یومِ مزدور کے موقع پر دی جانے والی عام تعطیل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے ۔