جاز نے پاکستان میں پہلی بار نتھنگ کے ا سمارٹ فون متعارف کروا دیے
کراچی(بزنس ڈیسک)جاز کے یوتھ لائف اسٹائل برانڈآر او ایکس نے لندن کی مشہور ٹیک کمپنی نتھنگ (Nothing) اور پاکستان کی معروف ڈسٹری بیوشن کمپنی ییلو سٹون ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر پہلی بار پاکستان میں نتھنگکے جدید اور منفرد ڈیزائن والے اسمارٹ فونز متعارف کرا دئیے ہیں۔
اس اشتراک کے ذریعے نتھنگ کے جدید موبائل فونز ،جن میں مشہور زمانہPhone 2، Phone 2a، اورCMF Phone 1 شامل ہیں،اب پاکستانی صارفین کے لئے ان اسٹور اور آن لائن ذرائع سے دستیاب ہوں گے ۔لانچ کے خصوصی موقع پرNothing Phone 2اور Phone 2a کے ابتدائی صارفین کو CMF Buds کے تحفے کے ساتھ ساتھROX Insane Vibe Bundle بھی پیش کیا جائے گا جس میں 200 جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا، 5000 منٹس (تمام نیٹ ورکس پر) اور 5000 ایس ایم ایس شامل ہونگے ۔ جاز اور نتھنگ کے باہمی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے جازکنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ نتھنگکے ساتھ ہماری پارٹنرشپ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 100ملین پاکستانیوں کو مواصلاتی خدمات فراہم کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر کی حیثیت سے ہم اپنے لائف اسٹائل برانڈ ، ROXکے ذریعے Nothing اسمارٹ فونز کو پاکستان میں متعارف کروا رہے ہیں۔