ترکیہ کے زیر اہتمام اکنامک فورم، اقتصادی تعلقات پر زور

ترکیہ کے زیر اہتمام اکنامک فورم، اقتصادی تعلقات پر زور

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کی سینئر قیادت نے حکومت ترکیہ کے زیر اہتمام پہلے اکنامک فورم میں ترکیہ کے سرمایہ کاری افق کے موضوع پر ایک سیشن میں پاکستان اور ترکیہ کے اقتصادی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

فورم کو ترکیہ کے یونین آف چیمبرز اینڈ کماڈیٹی ایکسچینجز کی سپورٹ حاصل تھی۔ تقریب میں ترکیہ، امریکہ، ایران، آذربائیجان، مصر، چین، انڈونیشیا، ازبکستان، تاجکستان، ترک قبرص، قازقستان، ترکمانستان اور دیگر ممالک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے اقتصادی تعاون تنظیم، ڈیولپنگ ایٹ، ایشیا پیسیفک اور اسلامی ممالک کی تنظیم جیسی اہم اور کثیر الجہتی تنظیموں میں اپنی رکنیت کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کے پاس جدید ٹیکنالوجی اور پاکستان کے پاس خام مال اور ہنر مند انسانی سرمایہ کے ساتھ دونوں ممالک کے تعاون کے بے پناہ فوائد ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے تعلیم اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں