لائسنس یافتہ کمپنیوں کیلئے تعمیلی جانچ پڑتال کی فہرستیں جاری
کراچی(بزنس رپورٹر )سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 42 کے تحت لائسنس یافتہ کمپنیوں کیلئے لائسنس حاصل کرنے کیلئے
جانچ پڑتال کی فہرستیں جاری کی ہیں۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کی کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور ریگولیٹری عمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔ آر ای آئی ٹی مینجمنٹ کمپنیوں کیلئے جانچ پڑتال کی فہرست اسپانسرز، پروموٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اور رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ ریگولیشنز، 2022 کے تحت طے شدہ طریقہ کار اور دستاویزی تقاضوں کو سمجھنے اور پورا کرنے میں مدد کرنے کیلئے بنائی گئی ہے ۔ یہ نان بینکنگ فنانس کمپنی کے قیام کیلئے ایس ای سی پی کی اجازت حاصل کرنے اور آر ای آئی ٹی مینجمنٹ خدمات انجام دینے کے لیے لائسنس کیلئے درخواست دینے کے لیے پیشگی شرائط پر منظم رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔