جنگ بندی ،پاک بھارت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی متوقع

جنگ بندی ،پاک بھارت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی متوقع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں پیر کو اضافہ متوقع ہے۔۔۔

کیونکہ سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال کی جانب مبذول ہو رہی ہے ۔بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کار، جنہوں نے حالیہ جھڑپوں سے قبل 16 دنوں تک شیئرز کی مسلسل خریداری کی تھی، اب جب کہ کشیدگی کم ہو گئی ہے ، دوبارہ سرمایہ کاری شروع کر سکتے ہیں، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے1 ارب ڈالر کی فوری قسط کی منظوری اور 1.4 ارب ڈالر کے نئے پروگرام کی منظوری جو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد دے گا، کمزور معیشت کیلئے ایک اہم سہارا ثابت ہو سکتا ہے ۔پائپر سیریکا ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف انوسٹمنٹ آفیسر ابھے اگروال کا کہنا ہے کہ شارٹ کورنگ اور غیر استعمال شدہ فنڈز کی ازسرِنو تعیناتی کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی آئے گی۔ اب توجہ بنیادی معاشی عوامل پر ہونی چاہیے ۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مستحکم رہتی ہے تو میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو 5 فیصد کا اپر سرکٹ لگاتے دیکھ رہا ہوں،تاہم کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں