پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

 پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں پیدا ہونیوالے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی۔۔۔

 جبکہ 20سے 40فیصد تک پیداوار کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامناکرناپڑ رہاہے ،لہٰذا کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے ، پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانے ، پختگی کے معیار کا تعین کرنے اور ان کو ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں