آئی ٹی برآمدات میں 2فیصد اضافہ،حجم31.40کروڑڈالررہا
کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں مسلسل بہتری کا رجحان برقرار ہے جہاں اپریل 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر آئی ٹی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025 میں برآمدات کا حجم 31 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہاجو اپریل 2024 کے مقابلے میں زیادہ ہے ،اگرچہ مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل میں برآمدات میں 7فیصد کمی دیکھی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر یہ اضافہ آئی ٹی انڈسٹری کی مضبوطی اور تسلسل کی علامت ہے ۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالرتک پہنچ چکی ہیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے جیسے اقدامات نے شعبے میں مثبت اثرات مرتب کے لئے ہیں۔