اسٹاک ایکسچینج میں 40پوائنٹس کی تیزی ،2ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 40پوائنٹس کی تیزی ،2ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو گیارہ نکاتی ایجنڈا پیش کرنے سے اسٹاک سرمایہ کار مضطرب ہوگئے اور دن بھر بلو چپ حصص فروخت کرتے رہے ۔۔

جس کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر600سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 20 ہزار 200کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا ،تاہم آئی ایم ایف کی سخت شرائط سے اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد زائل ہوتا رہا اور انڈیکس 1لاکھ 20 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر دن بھر 1لاکھ 19 ہزار کی حد پر ٹریڈ کرتا رہا ۔دوران ٹریڈنگ انڈیکس ایک موقع پر 400سے زائد پوائنٹس مائنس بھی ہوا۔ دوسری جانب انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 20 ہزار 285 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 250 پوائنٹس رہی۔کاربارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پربند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 36 پوائنٹس کی کمی سے 36564 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 180576 پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 20.99 پوائنٹس کی کمی سے 74188 پوائنٹس پربند ہوا ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 14391 ارب روپے ہے ۔ 42 کروڑ 53 لاکھ 72 ہزار 280 مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 22 ارب روپے رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں