ڈالرکی اڑان جاری ،تولہ سونا 4ہزارروپے مہنگا
کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا ، ادھرعالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر11پیسے کے اضافے سے 281.77روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر5پیسے مہنگا ہوکر 283.75روپے کاہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا24ڈالر کے اضافے سے 3201ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4ہزارر وپے کے اضافے سے 3لاکھ42ہزار500روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3429روپے کے اضافے سے 2لاکھ 93ہزار 638روپے ہوگئی ۔دریں اثناچاندی کی فی تولہ قیمت3410روپے پر مستحکم رہی۔