کراچی بندرگاہ پر 1لاکھ 60 ہزار 143ٹن سامان کی نقل وحمل
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر مجموعی طور پر23 بحری جہازوں کو کراچی بندرگاہ پر ہینڈل کیا گیا ۔۔
جن میں تیل لیکر آنے والے کارگو جہاز، کنٹینر جہاز، جنرل کارگو اور بلک کارگو شامل ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق اس دوران 13بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئی جسکے نتیجے میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار ،ایک سو تینتالیس میٹرک ٹن کارگو کو کامیابی کے ساتھ ہینڈل کیا گیا۔ اس میں اٹھاون ہزار سولہ میٹرک ٹن برآمدی سامان اور ایک لاکھ دو ہزار ایک سو ستائیس میٹرک ٹن درآمدی مال شامل ہے ۔ تجارتی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے پورٹ کے اندر جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم کو بھی فعال کردیا گیا جس نے جہازوں اور کنٹینرز کی بروقت آمد و رفت کو ممکن بنایا۔ کے پی ٹی ترجمان کے مطابق پورٹ ہینڈلنگ کرتے ہوئے بحری جہازوں میں پانچ آئل کارگو جہاز ، سات کنٹینرز جہاز ، تین جنرل کارگو جہاز اور آٹھ بلک کارگو جہاز شامل ہیں۔