کارانداز اور گروٹیک کے درمیان شراکت داری قائم
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)کارانداز نے پاکستان کے زرعی نظام کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی حکمتِ عملی کے تحت، ایگری ٹیک کے شعبے میں جدت لانے والی کمپنی گروٹیک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ چھوٹے کسانوں کیلئے ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولتوں تک رسائی بڑھائی جاسکے۔
یہ شراکت داری پنجاب کے کم مراعاتیافتہ علاقوں میں اسمارٹ زرعی طریقوں اور ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کو اپنانے کے عمل کو تیز کرے گی۔گروٹیک، زرعی شعبے میں اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی حکمتِ عملی کے لیے پہچانی جاتی ہے ۔یہ اقدام کسانوں کو ایک بڑھتی ہوئی مسابقتی منڈی میں پیداوار اور منافع میں اضافہ کرنے میں مدد دے گا۔کارانداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص الحسن نے کہا کہ گروٹیک کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی اور مالیاتی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے زرعی شعبے کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ گروٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیصل بلال نے کہاکہ کارانداز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ، گروٹیک زرعی شعبے کو ڈیجیٹل انداز میں تبدیل کر رہا ہے۔