فیصل بینک کا ڈسکہ میں ترسیلات زر سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک نے قانونی ترسیلات زر کے فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے کی اپنی جاری کوششوں کے تحت ہال ہی میں فیصل اسلامی ترسیلات زر آگاہی پروگرام کے تحت ڈسکہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس اقدام کا مقصد عوام کو بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے کے لیے باقاعدہ ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔تقریب میں فیصل بینک کی ہیڈ آف بزنس ڈیولپمنٹ ریمیٹنسزیاقوتہ ماروی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع شرکاء کو بتایا گیا کہ کس طرح قانونی ترسیلات زر کے راستے نہ صرف تیز تر اور محفوظ لین دین کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور اسے غیر رسمی رقوم کی آمد کے منفی اثرات سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فیصل بینک کے صدر اور سی ای اویوسف حسین نے کہا کہ مال سال 2025 کے لیے پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر کے 37 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع کے ساتھ، ہمارا ماننا ہے کہ اس طرح کی مسلسل عوامی آگاہی مہم عوامی رویے کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے ۔