کراچی چیمبر کا ای ایف ایس کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے پر زور

کراچی(بزنس رپورٹر )کراچی چیمبرکے صدر جاوید بلوانی نے ملکی برآمدات کو حقیقی معنوں میں فروغ دینے کیلئے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے اہم کردار کواجاگر کرتے ہوئے۔۔۔
اس بات پر زور دیا ہے کہ وفاقی بجٹ 2024-25سے قبل کی اصل حیثیت اور پوزیشن میں اس اسکیم کو جاری رکھا جائے جس میں ایس آر او 957(آئی)/2021 کے سیکشن 880(1)(بی)کے تحت مقامی خریداری کی بحالی بھی شامل ہو تاکہ مقامی ان پٹس جن پر سیلز ٹیکس لاگو ہو اسے زیرو ریٹڈ انوائسز پر سپلائی کیا جا سکے ،یہ اقدام پورے ویلیو چین میں نقد روانی،مسابقت اور رسمی طریقہ کار کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے ۔ ای ایف ایس برآمدات کے فروغ اور تجارتی توازن میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے ۔