اپریل کے دوران بجلی کی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ

اپریل کے دوران بجلی کی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اپریل 2025 میں ملک میں بجلی کی پیداوار میں 22 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو کہ گزشتہ 48 ماہ کی بلند ترین سطح ہے ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں مجموعی طور پر 10,513 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی گئی جبکہ مارچ کے مقابلے میں یہ اضافہ 25 فیصد رہا،تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2025 کے ابتدائی دس ماہ کے دوران مجموعی بجلی کی پیداوار 0.4 فیصد کی معمولی کمی سے 100,661 گیگا واٹ ہاور رہی  ۔ اپریل میں پیداوار کا بڑا حصہ مقامی کوئلے ، ہائیڈل اور ونڈ انرجی سے آیا۔مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں حیران کن طور پر 73 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ پانی سے بجلی کی پیداوار میں 11 فیصد اور ہوا سے بجلی کی پیداوار میں 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب توانائی کی لاگت کے لحاظ سے بھی کچھ بہتری دیکھی گئی، اگرچہ فی یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت میں سالانہ بنیاد پر 8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 9.92 فی یونٹ رہی، تاہم توانائی مکس میں تبدیلی کے باعث اپریل میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ مثبت رہی ا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں