ڈالر کی اڑان جاری ،تولہ سونا 1900روپے سستا

ڈالر کی اڑان جاری ،تولہ سونا 1900روپے سستا

کراچی (بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہے جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282روپے کی سطح پر جاپہنچا،ادھرسونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کے اضافے سے 282.06روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے بڑھنے سے 284روپے 15پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا19 ڈالر کی کمی سے 3291ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1900روپے کی کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کاہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت1629 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں