آباد کی 15سالہ تعمیراتی پالیسی،10ٹیکس اصلاحات پیش
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی تعمیراتی صنعت میں نمایاں کردار ادا کرنے والی تنظیم ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران حکومت کے سامنے 15 سالہ تعمیراتی پالیسی اور 10 اہم ٹیکس اصلاحات پیش کر دیں۔
آباد کا مؤقف ہے کہ اگر ان اصلاحات پر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو نہ صرف تعمیراتی شعبہ بلکہ اس سے منسلک 72 سے زائد صنعتیں بھی شدید بحران سے دوچار ہو جائیں گی۔ آباد نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ ٹیکس قوانین، بالخصوص سیکشنز 7C،7D، 7E، 7F اور 100D، تعمیراتی سرگرمیوں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جنکی فوری اصلاح یا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔چیئرمین آباد حسن بخشی نے موقف اپنایا کہ سیکشن 236C کے تحت جائیداد کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری بحال ہو سکے۔