ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا3500روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا3500روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔۔

،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر9پیسے کی کمی سے 281.97روپے پر آگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر284.15روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی ۔یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 38 روپے کے اضافے سے 3466 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں