اسٹیٹ بینک نے کرنسی مارکیٹ سے 5.90ارب ڈالر خرید لیے

اسٹیٹ بینک نے کرنسی مارکیٹ سے 5.90ارب ڈالر خرید لیے

کراچی(بزنس رپورٹر)روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مسلسل 9ماہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔۔۔

 اس عرصے کے دوران مرکزی بینک نے مجموعی طور پر 5 ارب 90 کروڑ ڈالر خریدے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025ء کے دوران بینک نے انٹربینک مارکیٹ سے 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔اس سے قبل جنوری 2025ء میں 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خریدے گئے تھے ۔معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر کو مصنوعی سہارا دینے کیلئے اسٹیٹ بینک کی یہ مسلسل مداخلت دراصل مارکیٹ کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش ہے تاکہ ایکسچینج ریٹ میں اچانک اتار چڑھاؤ نہ ہو ،ان کے خیال میں مرکزی بینک اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی سے زیادہ خریداری کررہا ہے تاکہ زرمبادلہ ذخائر بہتر کیے جاسکتے ہیں اور آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ معاملات میں اعتماد کی فضا قائم رہے ۔واضح رہے کہ جون 2024ء سے فروری 2025ء تک کے 9ماہ کے عرصے میں مرکزی بینک کی یہ مداخلت مستقل بنیادوں پر جاری رہی جو مالیاتی پالیسی کے تسلسل اور مارکیٹ اسٹیبلائزیشن کیلئے حکومتی ترجیحات کا مظہر ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں