پاپم کاقومی ٹیرف پالیسی کو معقول بنانے کا مطالبہ

پاپم کاقومی ٹیرف پالیسی کو معقول بنانے کا مطالبہ

لاہور(اے پی پی)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز نے کہا ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور مسابقت کو یقینی بنانے کیلئے قومی ٹیرف پالیسی 2025-2030 کو معقول بنایا جائے ۔

بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں ایسو سی ایشن نے کہا کہ ہماری تجاویز کا محور قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے ۔ ان پر عملدرآمد سے صنعت کا مستقبل محفوظ ہو گا ،اس لیے ان تجاویز کو آئندہ سالانہ بجٹ میں شامل کیا جائے ۔ ایسو سی ایشن نے کہا کہ یہ شعبہ روزگار پیدا کرنے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ پاپم کی طرف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کو پیش کردہ تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ مقامی پارٹس مینو فیکچررز کو مکمل طور پر ناکڈ ڈاو ن کار کٹس پر 18 فیصد تحفظ حاصل ہے ، اگر کاریں 15 فیصد پر درآمد کی جاتی ہیں تو پرزے صفر سے 10 فیصد پر درآمد کیے جائیں گے ۔ خام مال و پلاسٹک کی بلند قیمتوں، درآمدی محصولات اور مہنگی بجلی کی وجہ سے مقامی مینوفیکچررز کو یہ مال تیار کرنا تھائی لینڈ، بھارت، چین، انڈونیشیا اور ویتنام کے مقابلے میں مہنگا پڑتا ہے ۔ ان حالات میں ملک میں مینوفیکچرنگ کو جاری رکھنا قابل عمل نہیں ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں