پاک فوج اور ایٹمی سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پیاف

پاک فوج اور ایٹمی سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پیاف

لاہور (آن لائن)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ ایٹمی دھماکوں کے 27سال مکمل ہونے۔۔۔

پرقوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔پاکستان ایک پر امن ایٹمی طاقت ہے ۔ پاکستان نے انڈیا کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر کیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنی آزادی و خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیو نٹی یوم تکبیر کے موقع پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت اورایٹمی سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ فہیم الرحمان سہگل نے بزنس کمیونٹی سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی جنگ بھی جیتنا ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں