اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس 658پوائنٹس بڑھ گیا

 اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس 658پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر) چین اور ورلڈ بینک کی جانب سے مالی تعاون سے متعلق مثبت توقعات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرگرمیاں مثبت رہیں۔

اسٹاک سرمایہ کاروں نے تازہ سرمایہ کاری سے بازار کو سہارا دیا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 118,971 پوائنٹس پر بند ہوا۔دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 36,204 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 179,513 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 74,363 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 426 ارب روپے تک جا پہنچی۔100انڈیکس میں تیزی کے باعث کاروباری حجم میں بھی خاصی بہتری آئی، ریڈی مارکیٹ کا ٹرن اوور 741.6 ملین شیئرز جب کہ فیوچر مارکیٹ میں 465.8 ملین شیئرز کا لین دین ہوا۔ مجموعی تجارتی مالیت 48 ارب سے تجاوز کرگئی ۔ مجموعی طور پر 466 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 268 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 159 میں کمی اور 39 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں