ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی،تولہ سونا3لاکھ 49ہزار 300پر مستحکم

ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی،تولہ سونا3لاکھ 49ہزار 300پر مستحکم

کراچی (دنیا نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 282.07روپے پرآگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا3309ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے برقرار ہے ۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے پر برقرار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں