نیروبی میں امپورٹرز نیٹ ورکنگ ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کینیا بزنس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی 2025 کو نیروبی میں ایک امپورٹرز نیٹ ورکنگ ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کینیا بزنس کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بونوینچر نے کی اجلاس میں کونسل کے نمایاں اراکین اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں کونسل کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے درآمدکنندگان کی ایکسپو کا اہتمام نیروبی میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کی حمایت کے لیے مضبوط فریم ورک تیار کرنا ضروری ہے تاکہ درآمدات اور برآمدات کی مقدار اور اقسام میں اضافہ کیا جا سکے ۔