50 ہزارسے زیادہ فری لانسرز کو بااختیار بنانے کا معاہدہ

50 ہزارسے زیادہ فری لانسرز  کو بااختیار بنانے کا معاہدہ

کراچی (بزنس ڈیکس)فری لانسرز ایسوسی ایشن اور انووسٹا ایس آئی ایف سی کاذیلی قومی ادارہ نے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے۔۔۔

جس کا مقصد ملک بھر سے 50 ہزارسے زیادہ فری لانسرز کو اپنے قدموں پر کھڑا کر کے با اختیار بنانا ہے ۔ یہ تعاون صلاحیت کی تعمیر، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور پالیسی کی وکالت کے ذریعے فری لانس ایکو سسٹم کو نیا تعمیری نظام فراہم کرے گا ۔چیئرمین پی اے ایف ایل اے ابراہیم امین اور سی ای او انووسٹا ہشام سرور نے معاہدے پر دستخط کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں