فر ی ٹر یڈ ا یگر یمنٹ تجارتی تعلقات کو بہتر بنا نے میں مدد گار ثا بت ہو گا،سفیر کوریا
پشاور(آئی این پی )جمہوریہ کوریا کی سفیر پارک کی جون نے کہا ہے کہ فر ی ٹر یڈ ا یگر یمنٹ کے ذریعے پاکستان اور ۔۔
جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنا نے میں کا فی مدد گار ثا بت ہوگا۔ گزشتہ روز سر حد چیمبرکے دورے پرانہوں نے کہا کہ کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط اور بڑ ھا نے کو کافی اہمیت دیتا ہے کیونکہ پا کستان میں کوریا کی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں با لخصو ص پن بجلی کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔اس موقع پر دونو ں جا نب سے پا کستا ن اور جنو بی کور یا کے درمیان با ہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور کاروباری رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔سینئر سفارت کار نے شر کا ء کو بتا یا کہ جنوبی کوریا نے ہائی ٹیک صنعتی شعبے میں زبر دست ترقی حاصل کی ہے۔