سیونگز اسکیموں پر منافع کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

سیونگز اسکیموں پر منافع کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

لاہور( این این آئی)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر وسابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میو نے کہا ہے کہ بینک ڈپازٹس اور سیونگز اسکیموں پر منافع کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ اصل میں بچت کرنے والوں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔۔۔

اس اقدام سے لوگ اپنے پیسے کو رسمی مالیاتی اداروں میں جمع کروانے سے گریز کریں گے اور بغیر ٹیکس یا کم ٹیکس والے غیر رسمی ذرائع کی طرف رجحان بڑھ جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب عوام حکومت کے رسمی مالیاتی اداروں سے اپنی سیونگز نکلوائیں گے تو حکومت کاقرض پر انحصار مزید بڑھ جائے گا ، لہٰذااس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور اسے واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش بنیادی چیلنج اخراجات اور آمدنی کے درمیان واضح فرق ہے اور اس خسارے کو پورا کرنا حکومت کی واحد ترجیح ہونی چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں