آٹو مکینیکا استنبول میں12 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

 آٹو مکینیکا استنبول میں12 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، وزارت تجارت کے تعاون سے 12تا 15جون 2025کو جاری ایگزیبیشن آٹو مکینیکا استنبول جسے تویاپ ایگزیبیشن سینٹر، استبول میں منعقد کیا جارہا ہے۔۔

 ، میں 12 کمپنیز کے ساتھ شرکت کر رہی ہے ۔ یہ کمپنیز آٹو پارٹس کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔ پاکستان 2015 سے اس بین الاقوامی نمائش میں مسلسل شرکت کر رہا ہے جس کی سبب ترکیہ و قریبی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔رواں سال نمائش میں پاکستانی کمپنیز گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ٹریکٹرز اور زرعی مشینری میں استعمال ہونے والی دھات، پلاسٹک اور ربڑ کے پرزہ جات پیش کر رہی ہیں۔اس سال، پاکستانی کمپنیاں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ٹریکٹروں اور زرعی مشینری میں استعمال ہونے والے دھات، پلاسٹک اور ربڑ کے پرزہ جات پیش کر رہی ہیں۔نمائش میں 70 سے زائد ممالک کے 1,000 سے زیادہ ادارے شریک ہیں، جن میں 30 سے زائد ملکی پویلینز بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ 20,000 سے زائد تجارتی خریدار نمائش کا دورہ کریں گے اور شرکت کنندگان کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتیں کریں گے ۔پاکستانی قونصل خانے کے ٹریڈ و انوسٹمنٹ وِنگجن کی سربراہی قونصل جنرل نعمان اسلم کر رہے ہیں، پاکستانی کمپنیوں کو بی ٹو بی ملاقاتوں کے انتظام اور لاجسٹک سہولیات فراہم کر کے بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں